سندھ سرمایہ کاری بورڈ کسانوں کو 100روپے میں سمارٹ فون فراہم کریگا

سندھ سرمایہ کاری بورڈ کسانوں کو 100روپے میں سمارٹ فون فراہم کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (اے پی پی) سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہید میمن نے کہا ہے کہ کسا نو ں کو اپنی پیدا وا ر ڈیجیٹل اسکرین پر فرو خت کے لئے ایک ڈالر میں اسما ر ٹ مو با ئل فو ن دیا جا ئے گا۔ ناہید میمن نے کہا ہے کہ سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ اپنے ذیلی ادا ر ے سندھ انٹر پرا ئز ڈیو لپمنٹ فنڈ (SEDF) اور بین الا قوا می فر م سو شل ایکو ورلڈ جسے اقوا م متحدہ اور ولڈ بینک کی معا ونت حا صل ہے کی وسا طت سے سندھ کے کسا نو ں کے لئے کنکٹڈ ایگریکلچر سندھ پرو گرا م (CASP)کے نا م سے کسا نو ں کو ڈالر (تقریباََ 100رو پے ) میں اسما ر ٹ مو با ئل فو ن مہیا کر ے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس اسما ر ٹ مو با ئل فو ن کے ذر یعے کسا ن اپنی پیداوا ر کو آن لا ئن فرو خت کے لئے ایک ڈیجیٹل اسٹا ک ایکسچینج وجو د میں آجا ئے گا جس سے خریدا ر کو اپنی مر ضی کا ما ل با آسا نی میسر آسکے گا اور کسا ن کو اپنی پیداوا ر کی منا سب قیمت مل سکے گی اور آڑ ھتی کا کر دار ختم ہو جا ئے گا ۔کسا ن اپنی پیداوا ر کو ڈیجیٹل اسکرین پر رکھے گا اور خریدا ر اپنی ضرورت اور مر ضی کا ما ل خرید پائے گا ۔اس سلسلے میں سو شل ایکو ورلڈ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھیو کا سمو را(Mr. Theo Cosmora) نے آج چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن سے ملا قا ت کی اور انہیں کنکٹڈ ایگریکلچر سندھ پرو گرا م (CASP) کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔اس مو قع پر سندھ انٹر پرا ئز ڈیو لپمنٹ فنڈ کے CEOمحبو ب الحق نے تھیو کا سمو را کی معاونت کی ۔چیئر پر سن ایس بی آئی نے کیسپ پرو گرا م کو سرا ہا اور زر عی پیدا وا ر کی خرید و فرو خت میں ایک انقلا بی قدم قرا ر دیا اور کہا کہ اس طر ح کسا نو ں کو اپنی زمین پر ہی فصل کا خریدا ر مل جا ئے گا اور کسا ن آڑ ھتی سے پہنچنے والے نقصا ن سے محفو ظ رہے گا اور اپنی پیدا وا ر کی منا فع بخش رقم وصول کر سکے گا ۔

مزید :

کامرس -