ورلڈ فوڈ پروگرام کے سربراہ رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد ( آن لائن )اقوام متحدہ کی خوراک اورزراعت کی آرگنائزیشن(FAO-UN)کے ڈی جی جوز گرازئینو دا سیلوہ حکومتی مہمان کی حیثیت سے 5 سے 7 اکتوبر 2016تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس دورے کے دوران وہ صدر پاکستان ، صوبائی وزیروں، گورنر پنجاب، وفاقی وزراء برائے تحفظ خوراک و تحقیق،منصوبہ بندی،ترقی و اصطلاحات اور اس کے علاوہ وفاقی اور پنجاب حکومتی افسروں سے ملاقاتیں کر کے FAO کا مشن، موجودہ پراجیکٹس اور پاکستان میں تحفظ خوراک کو یقینی بنانے میں تکنیکی معاونت اور اس کے ساتھ ساتھ سا ؤ تھ ایشیا میں غربت کی کمی کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں بات کریں گے۔
اس کے علاوہ، وہ قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر (NARC)،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسلPARC اورپاکستان میں ایف اے او کے آفس کا بھی دورہ کریں گے۔۔#/s#