مغربی روٹ سے متعلق تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں، پاکستان دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا:احسن اقبال
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،چینی سفارتخانے کے بیان سے مغربی روٹ سے متعلق تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں۔
جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا،چینی سفارتخانے کے بیان سے مغربی روٹ سے متعلق تمام غلط فہمیاں دورہوگئیں،بعض عناصرمذموم مقاصدکیلیے قومی منصوبے پرمن گھڑت پروپیگنڈا کررہے ہیں،چاروں صوبوں کی مشاورت سےصنعتی زون سی پیک کے تحت بنا ئے جارہے ہیں
اب چین بولے گا اور دنیا سنے گی
انہوں نے کہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان برہان شاہراہ 2018 تک مکمل ہو جائے گی،دسمبر2016تک گوادرتاکوئٹہ ساڑھے6سوکلومیٹرسڑک تیارہوجائےگی،سی پیک کے مغربی روٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے،منصوبے پرکسی قسم کااختلاف نہیں،نہ ہوگا،چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی آیندہ نسلوں کی امانت ہے۔