شام میں خودکش دھماکا،22افرادہلاک،55 زخمی
دمشق(امانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شمال مشرقی صوبے میں خودکش دھماکا ہوا جس میں22افرادہلاک اور 55افراد ذخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق خود کش دھماکہ حساکا شہر میں جاری ایک شادی کی تقریب میں ہوا ،اس تقریب میں 100سے زائد افراد شریک تھے۔دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مریضوں کو ہسپتام منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔پولیس نے پورے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔