ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی

ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی
ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی بولی وڈ فلم’ ’رئیس‘‘ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی ہے اور ایم این ایس جماعت نے ماہرہ کی فلم کو ہندوستان میں ریلیز نہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔ان سب کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ماہرہ خان کے حوالے سے تنقید کی تاہم اداکارہ نے ان کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔ماہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ان کی بیٹے اذلان کے ساتھ شیئر کی گئی ایک تصویر پر تبصرہ کیا جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔
صارف کا کہنا تھا کہ ’ماہرہ آپ کو انڈیا سے ابھی تک ڈنڈے نہیں پڑے؟اس کے جواب میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو اپنی امی سے پڑے ہوتے تو اس قسم کی بکواس نہیں کرتے۔اگر بات ماہرہ کی بولی وڈ فلم کے حوالے سے کی جائے تو فلم ’رئیس‘ میں ماہرہ خان کے ہمراہ شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر کا کردار کررہے ہیں جبکہ ماہرہ خان ان کی بیوی کا کردار کریں گی۔

مزید :

کلچر -