’’دھانی‘‘میں میرا رول پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا،ظفر عباس
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار ظفر عباس نے کہا ہے کہ نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل’’دھانی‘‘میں میرا رول پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔اس ڈرامہ سیریل میں ملک کے نامور فنکار کام کررہے ہیں اور یہ جلد آن ائیر ہوگی۔ظفر عباس نے کہا کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ شوبز میں مثبت سوچ رکھنے والے افراد کی کمی نہیں ہے ، ہر جگہ آپ کو پڑھے لگے اور باصلاحیت افراد نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری پر تنقید کرنے والے صرف اپنا وقت ضائع کر تے ہیں ۔ مجھ میں ہر طرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ، کسی مخصوص کردار کی چھاپ اپنے اوپر ہرگز لگنے نہیں دوں گا ۔ ظفر عباس نے کہا کہ ٹی وی نوجوان فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، فنانسروں کو چاہیے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ انڈسٹری کو نوجوان فنکار مہیا آ سکیں ۔