نہر کنارے غیر قانونی پلازے تعمیر، انتظامیہ خاموش
لاہور(جنرل رپورٹر) ایل ڈی اے نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کو مبینہ طور پر توڑنا شروع کر دیا ہے نہر کے گرد و نواح میں تعمیرات پر پابندی کے باوجود غیر قانونی پلازوں کی تعمیر ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے ذمہ داروں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام مبینہ طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ہیں، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ، ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی، ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کے مطابق ایل ڈی اے نے نہر کے کنارے اور گرد و نواح میں تعمیرات پر پابندی لگا رکھی ہے اپنے ہی بنائے قوانین کولالچ میں آکر توڑ ناشروع کر دیا، نہر کے گرد و نواح میں تعمیرات پرپابندی کے باوجود غیر قانونی پلازوں کی تعمیرات زور شور سے جاری، ایل ڈی اے کے اعلیٰ حکام بھی ان افسران کی سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، نہر کنارے تعمیر ہونے والے پلازوں میں تہہ خانے بھی بنائے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہو سکتا ہے زیادہ تر غیر قانونی پلازے ڈاکٹر ہسپتال اور اس کے گرد و نواح میں تعمیر کئے جا رہے ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر تعمیر کئے جانے والے پلازوں میں ایل ڈی اے کے اعلیٰ افسران مبینہ کرپشن کے طور پر ان غیر قانونی پلازوں میں قیمتی دوکانیں اور پلاٹ بھی حاصل کرتے ہیں۔