بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کو خوش آئند ہے، نصیر احمد

بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کو خوش آئند ہے، نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد، پنجاب کے رہنما شیخ علی سعید، عبد الکریم میو، ابو ہاشمی، اختر شاہ، وقاص پرنس، عاصمہ اکرم، تنزیلہ نذر، توقیر اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت کو خوش آئیند اور ان کی تجاویز کو وقت اور ملک کی ضروریات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مسائل کو پارلیمینٹ کے اندر اور پارلیمانی کمیٹیوں کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے اور ملکی مسائل پر سیاست کی بجائے متحد ہو کر مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے آج بھی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی خاطر مسلم لیگ ن سے تمام تر اختلافات بھلا کر پارلیمانی اجلاس میں شرکت کر کہ تجاویز دی ہیں کہ کشمیر کے مسئلہ اور دیگر خارجہ امور کے لیے مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کیا جائے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نیشنل سیکورٹی کمیٹی آف پارلیمینٹ قائم کی جائے تاکہ کشمیر کے مسئلہ پر قوم متحد ہو اور ملک دشمنوں کو یہ پیغام جائے کہ قوم متحد ہے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے خارجہ امور کے ماہر پارلیمینٹیرینز کو بیرون ملک بھیجا جائے ۔ مسلم لیگ ن کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں اے پی سی بلا کر تمام جماعتوں سے تجاویز لے لیتی ہے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کرتی مسلم لیگ ن کی غلط خارجہ پالیسی اور مودی دوستی کی وجہ سے آج پاکستان حالت جنگ کے قریب پہنچ چکا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں پاس ہونے والی تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے۔