ملک میں بجلی کے بحران نے عوام کو بے حد متاثر کیا ہے، عمران جٹ
رائے ونڈ (نمائندہ پاکستا ن ) ملک میں بجلی کے بحران نے عوام کو بے حد متاثر کیا ہے پورا ملک سراپا احتجاج ہے پاکستان جسے سونے کی چڑیا کہاجاتاہے چاروں موسمو ں اور لاتعداد نعمتوں سے مالامال یہ ملک جس کی عوام بنیادی ضروریات کے لیے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہے یہ وہی حکمران ہیں جو سابقہ حکومت کے خلاف ہینڈ فین لے کر بجلی کا مطالبہ کررہے تھے کہ عوام کو بجلی چاہیے جبکہ صرف ووٹ لینے کے لیے سادہ لوح عوام کو جھوٹ بولتے رہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عمران جٹ تھیم اپنے ڈیرہ پر کارکنوں اور میڈیا سے کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ علاقہ میں پہلے جو چند گھنٹے بجلی میسر تھی اب عمران خان کے کامیاب احتساب مارچ رائے ونڈ کے بعد میاں برادران نے پورے ملک سے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا بدلہ لینے کے لیے بجلی کو صرف آنکھ مچولی تک محدود کردیاہے کہیں ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز موبائل لائٹ سے آپریشن کرنے پر مجبور ہیں توکہیں طالب علموں کی تعلیم کا بیڑا غرق ہورہا ہے لوگ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگار ہورہے ہیں جبکہ حکمران شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دیئے بیٹھے ہیں ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ ایک تولوڈ شیڈنگ کا جن بوتل سے باہر ہے تودوسری طرف آئے روز چند منٹس بھیجی جانے والی بجلی کو مہنگا کیا جارہاہے بجلی کے بل بھی ایٹم بم بنا کربھیجے جاتے ہیں شیر کو برسر اقتدار لانے کے جرم میں عوام کی ہر طرح سے تذلیل کی جارہی ہے میاں برادران رائے ونڈ کا نام صرف اپنی ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں جبکہ حقیقی معنوں میں رائے ونڈ انتہائی پسماندہ علاقہ ہے بنیادی ضروریا ت خواب بن کررہ گئی ہیں یہاں نادرا کاکردا ر اتنا گھناؤنا ہے کہ سوچ کر بھی کپکپی طاری ہوجاتی ہے ایک شناختی کارڈ کے حصول کے لیے عوام کے ساتھ بھیڑ بکری سے بھی بدتر سلوک کیاجاتاہے بزرگ افراد اور خواتین کی بے حرمتی نادرا عملہ کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی ان کے بقول "یہ تو روز کامعمول ہے کوئی اور بات بتائیں "لوگ صبح 5بجے لائن میں کھڑے ہوتے ہیں حبس وگرمی اورپیاس کے مارے براحال ہوجاتاہے سارادن لائن میں ہی گزر جاتا ہے مگر باری نہیں آتی جبکہ حکومتی چہیتوں کے لیے شناختی کارڈ کا حصول کوئی معنی نہیں رکھتا عملہ ان کی جیب میں ہے مسائل سے الجھا ہو ا رائے ونڈ میاں برادران کے سوتیلی ماں جیساسلوک کرنے پر سراپا احتجاج ہے لوگ بے بسی کے مارے کسی مسیحا کاانتظار کررہے ہیں جو عمران خان کی صورت میں جلد میاں برادران کا احتساب کرکے پورے ملک کے سوکھے دشت کو اپنی محنت سے سیرا ب کرے گا۔