محکمہ سکول ایجوکیشن داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام، اساتذہ کو مہم چلانے کی ہدایات

محکمہ سکول ایجوکیشن داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام، اساتذہ کو مہم چلانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ سکول ایجوکیشن کو سرکاری سکولوں میں 2 لاکھ 90 ہزار بچے داخل کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا، اساتذہ کو بچوں کے داخلوں کیلئے گھر گھر جاکر مہم چلانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو رواں سال بچوں کے داخلوں کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہدف پورا نہ ہونے کے خدشات کے پیش نظر اساتذہ کو گھر گھر مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اساتذہ گھر گھر جا کر بچوں کا داخلہ کریں گے جس سے محکمہ تعلیم کوہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق کلاس میں بچوں کی تعداد پچھلے سال کی نسبت کم ہونے پر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو گھر گھر مہم چلانے کی ہدایت کرنا سرا سر ناانصافی ہے، اساتذہ کی مہم سے زیر تعلیم بچوں کی پڑھائی متاثر ہو گی۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہاکہ سکولوں میں دولاکھ سے زائد بچے داخل ہوچکے ہیں۔ بچوں کو داخل کرنے کا ہدف 31 اکتوبر سے پہلے پورا کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو 31 اکتوبر تک سرکاری سکولوں میں2 لاکھ 90ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف دے رکھا ہے۔