محرم کیجلوسوں کی مناسب مانیٹرنگ کیلئے 274 کیمرے لگائے جائیں گے، ڈی سی او
ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام کے سلسلہ میں نکالے جانے والے جلوسوں کی مناسب مانیٹرنگ کے لیے 274 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر مرکزی جلوس کے لیے130،پانڈو سٹریٹ کرشن نگر کے لیے60،ماڈل ٹا ؤن سوسائٹی کے لیے44اور ٹھو کر نیاز بیگ سے نکالے جانے والے جلوس کے لیے40 کیمرے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمروں کے ذریعے نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین نادر ہال میں بنائے جانے والے کنٹرول روم میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔