کنکورڈیا کالجز کینال کیمپس ہربنس پورہ اور شاہدرہ کیمپس میں ویلکم پارٹی کا اہتمام

کنکورڈیا کالجز کینال کیمپس ہربنس پورہ اور شاہدرہ کیمپس میں ویلکم پارٹی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کنکورڈیا کالجز کینال کیمپس (ہربنس پورہ ) اور شاہدرہ کیمپس میں 2016-17بیچ کے طلبا کے لئے کالج انتظامیہ کی طرف سے یکم اکتوبر 2016ء کو ایک ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈینز کنکورڈیا کالجزڈاکٹر طاہر عباس اور ڈاکٹر قلب عابد تھے۔ ان کے ساتھ گروپ ہیڈ ڈاکٹر کامران جہانگیر اووائس پرنسپل کنکورڈیا کالج کینال کیمپس مسٹر ہارون اوروائس پرنسپل شاہدرہ کیمپس مسڑ عثمان رانابھی موجود تھے۔ طلباء نے ڈراما، موسیقی، پیروڈی اور مزاحیہ خبروں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر طاہرعباس نے طلباء کو بی ایل پروگرام کی خصوصیات سے اگاہ کیا۔