ادارہ علوم ابلاغیات کی اسسٹنٹ پروفیسر سویرا شامی ادارے کی عارضی انچارج تعینات
لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ادارہ علوم ابلاغیات کی اسسٹنٹ پروفیسر سویرا شامی کو ادارے کا عارضی انچارج تعینات کر دیا ہے۔ اس ضمن میں رجسٹرار نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق عارضی انچارج ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز کی ہدایات پر انتظامی امور چلائیں گی۔ قبل ازیں ڈاکٹر نوشینہ سلیم ادارے میں بطور عارضی انچارج تعینات رہی ہیں اور انہوں نے تین سال تک یہ ذمہ داری نبھائی ہے۔