حافظ سید شاہ شہزاد ظفرقادری جماعتی کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم 12اکتوبر کو ہوگا

حافظ سید شاہ شہزاد ظفرقادری جماعتی کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم 12اکتوبر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)پیر طریقت ،رہبر شریعت،واقف اسرار الہی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ حافظ سید شاہ شہزاد ظفرقادری جماعتی کی والدہ محترمہ کا سالانہ ختم پاک مورخہ 12اکتوبر 2016بروز بدھ بعد نماز ظہر آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ڈیرہ سید ظفر احمد شاہ بھکھی ضلع شیخوپورہ منعقد ہو گا ۔جس میں ملک بھر سے معروف ثناء خوان مصطفی آغا نصرت،حافظ اکرام ودیگر شرکت کرینگے۔


رضا قادری ،علی حسن قادری ،حافظ افضال احمد قادری ،محمد عبداللہ قادری ہدیہ گلہائے عقیدت پیش کریں گے جبکہ خصوصی خطاب علامہ حضرت قاری امان اللہ الحسینی فرمائیں گے جن میں وہ شان اہلبیت اور سیر ت مصطفٰی پر روشنی ڈالیں گے ۔