اسلامی جمعیت طلبہ کاعزم ہمارا پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان

اسلامی جمعیت طلبہ کاعزم ہمارا پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے قائم مقام ناظم اعلیٰ فیصل جاوید نے عزم ہمارا پاکستان مہم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا۔مہم کے دوسرے مرحلے میں ’’ ہفتہ تکریم اساتذہ‘‘ منایا جائے گا۔ اس ہفتے کے دوران سیمینارز ، واک اور اہم پروگرامز کے علاوہ اکیڈمک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو سلام محسن ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ قوموں کے محسن ہوتے ہیں ۔ ان کا احترام ہمارا قومی اور مذہبی فریضہ ہے۔ اس فریضے سے روگردانی پستی اور زوال کا باعث ہو گی۔اساتذہ کے احترام کے لئے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز، سکولز میں خصوصی پروگرامز میں طلبہ وطالبات کو اساتذہ کے احترام کے جذبے سے سرشار کیا جائے


۔ اس ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شہریوں کے ساتھ مل کر اساتذہ کے احترام کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔


تعلیمی اداروں میں بینرز اور پوسٹر آویزاں کئے جائیں گے، جبکہ فائن آرٹس کے طلبہ وطالبات کے مابین اساتذہ کے احترام پر مبنی پینٹنگز کے مقابلے کرائے جائیں گے۔5اکتوبرعالمی یوم معلم کے موقع پر سوشل میڈیا پر خصوصی مہم چلائی جائے گی جس میں سوشل میڈیا کے صارفین کو استاد کے مقام کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے استاد کے احترام کے لئے انہیں تیار کیا جائے گا۔ہفتہ تکریم اساتذہ دس اکتوبر تک جاری رہے گا۔