جسٹس(ر)ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام

جسٹس(ر)ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن، دانشور، محقق اور فرزند اقبال جسٹس(ر)ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ایوانِ کارکنانِ تحریک پاکستان، لاہور میں محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و نظریۂ پاکستان ٹرسٹ چیئرمین محمد رفیق تارڑ، وائس چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین چیف جسٹس(ر) میاں محبوب احمد، مرحوم کی اہلیہ جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال، ڈاکٹر شہریار احمد، بیگم مہناز رفیع،افضال ریحان، مولانا محمد شفیع جوش، حاجی امداد حسین، ڈاکٹر یعقوب ضیاء ، نواب برکات محمود، سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید، اساتذۂ کرام، طلبا وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات بڑی تعداد میں موجود تھے۔


حافظ مرغوب احمد ہمدانی نے تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ حافظ محمد مدثر قادری نے ختم شریف پڑھا جبکہ مولانا محمد شفیع جوش نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندئ درجات کیلئے دعا کروائی۔ اس محفل کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔ڈاکٹر جاوید اقبال تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چےئرمین اور نظرےۂ پاکستان ٹرسٹ کے بورڈ آف گورنرز کے رکن تھے۔ انہوں نے 3اکتوبر2015ء کو وفات پائی۔