نواز شریف گرلز ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

نواز شریف گرلز ہائی سکول کی طالبات اور اساتذہ کا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)نواز شریف گرلز ہائی سکول‘ نکلسن روڈ‘ لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین‘ کوپر روڈ‘لاہور‘سنٹرل کالج‘ ڈیوس روڈ‘لاہور‘ یونیک ہائی سکول فار بوائز‘ سمن آباد‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ کریم پارک‘ مومن پورہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ مومن پورہ‘ کریم پارک‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ لوہاری گیٹ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ لائن سبحان خان‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد676تھی۔