شاہدرہ ،بھتیجے نے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،تھانے جا کر گرفتاری دے دی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شاہدر ہ کے علاقہ میں بھتیجے نے چچا کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور تھا نے جا کر خود گرفتا ر ی دے دی۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدر ہ شمس آبا د کا ر ہائشی 2بچو ں کا با پ 40سا لہ محبت خان مقامی علاقہ میں محنت مزدوری کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز اس کی اپنے بھتیجے وسیم سے کسی با ت پر تلخ کلا می ہوگئی جس پرملزم نے چچا کو فا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور خود ہی تھا نے میں جا کرگرفتا ر ی دے دی ۔ پو لیس نے لا ش کو پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے ابتدئی بیا ن میں بتا یا ہے کہ چچا کو غیر ت کے نا م پر قتل کیا ہے ۔ مزید تفتیش جا ر ی ہے جلد اصل حقائق واضح ہو جا ئیں گے ۔