ایف آئی اے نے4 اشتہاری ،پولیس نے58 افراد کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرا ئم ر پو رٹر ) ایف آئی اے نے لاہور سے 4اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 58افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم احسان اللہ کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جسے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش پر ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ اشتہاری ملزم ثناء اللہ ، مشتاق احمد اور نثار احمد کو بھی کامیاب کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان متعدد افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ممالک بھجوا چکے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کے قبضے سے کلاشنکوف،متعدد نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئے ۔ کریک ڈاؤن میں منشیات کے 44 ملزم بھی گرفتار کئے گئے اور ان کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔