ایس ایچ او پرانی انارکلی کو منشیات فروشوں کی گاڑی استعمال کر نے پر معطل کیا گیا
لاہور (اپنے کر ائم رپورٹرسے ) ایس ایچ او پرانی انارکلی احمد رضا کو منشیات فروشوں سے بر آمد ہو نے والی گاڑی ذاتی استعمال کر نے پر معطل کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر احمد رضا نے منشیات فروش گر وپ کو پکڑا اور ان سے بر آمد ہو نے والی گاڑی میں اپنی فیملی کو لے کر سیر کر رہے تھے کہ افسران کو علم ہو گیا جس پر ایس ایس پی آپریشن منتظر مہدی نے انکوائری میں احمد رضا کے خلاف لکھا کہ یہ گاڑی ذاتی استعمال کر رہا تھا جس پر اسے معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ اس بارے میں ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ چند گھنٹے گاڑی لے کر گیا تھا ۔