لیبیا :داعش کیخلاف کارروائی ،10جنگجو ہلاک ،6فوجی بھی مارے گئے

لیبیا :داعش کیخلاف کارروائی ،10جنگجو ہلاک ،6فوجی بھی مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


طرابلس(آن لائن)لیبیا کے ساحلی شہر سِرت میں داعش کے خلاف لڑائی میں چھ فوج ہلاک جبکہ دس جنگجو مارے گئے۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے دس جنگجو سرت شہر کے محاصرے والے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ محصور علاقے سے ایک اور گروپ فرار ہو گیا ہے اور اْس کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ سرت دہشت گرد تنظیم داعش کا لیبیا میں مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ اس شہر کی بازیابی کے لئے رواں برس بارہ مئی کو حملہ کیا گیا تھا۔ اس وقت شہر کے مشرقی حصے میں داعش کے جنگجو محصور ہیں ۔

مزید :

علاقائی -