وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کاخود استقبال کیا

وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کاخود استقبال کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کا خود استقبال کیا۔ وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر نوازشریف استقبال کیلئے خود دروازے پر کھڑے رہے اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن ، ڈاکٹر فاروق ستار،اعتزاز احسن ،بلاول بھٹو، محمود اچکزئی ،آفتاب شیرپاؤ ،غلام احمد بلور سمیت دیگر رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کیساتھ مصافحہ کیا اور خیریت دریافت کرتے رہے ۔وزیراعظم خوشگوار موڈ میں تھے ۔اجلاس میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی اسلام آباد پہنچے اور ان کا استقبال وزیر اعظم نواز شریف نے کیا۔ وزیراعظم کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی کھڑے تھے ۔

مزید :

صفحہ اول -