وزیر اعظم نواز شریف کی اسحق ڈار کو فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت

وزیر اعظم نواز شریف کی اسحق ڈار کو فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا تاہم وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا استقبال کر رہے تھے تو اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے مصافحہ کیا اور مصافحے کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا اور بات چیت کی ، اس موقع پر فاروق ستار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے،ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اپنے پاس بلایا اور فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی ۔

مزید :

صفحہ اول -