مسلسل 2 ون ڈے سنچریاں،ملکی بلے بازوں میں سعید انور سرفہرست
لاہور(سپورٹس رپورٹر)مسلسل 2 ون ڈے سنچریاں اسکورکرنے والے پاکستانی بیٹسمین،پاکستان کی جانب سے 10بیٹسمین پندرہ بار مسلسل دویا زائد سنچریاں اسکور کر چکے ہیں جن میں سعید انور نے یہ کارنامہ سب سے زیادہ چار بار سرانجام دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ون ڈے سیریزکے پہلے دونوں میچوں میں دوسنچریاں اسکورکرکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دسویں پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔بابراعظم سے قبل 9پاکستانی بیٹسمین15 مختلف مواقعوں پر لگاتار دو ون ڈے میچوں میں سنچریاں اسکورکرچکے ہیں جن میں سعید انور نے سب سے زیادہ چار بارجبکہ محمدیوسف نے دو باریہ کارنامہ سرانجام دیاہے۔ظہیرعباس نے مسلسل 3 میچوں میں 3 سنچریاں17دسمبر1982تا 9جون 1983 ،سعید انورنے لگاتار 3 میچوں میں 3 سنچریاں میں 30 اکتوبر 1993تا 5نومبر 1993 ،سعید انور 2 سنچریاں 10 تا 13نومبر 1996ء،سعیدانور 2 سنچریاں 11 تا20 جون 1999 ء،سعید انور 2 سنچریاں8تا24 اکتوبر 2000، رمیزراجہ 2 سنچریاں 15 تا 20 فروری 1990،انضمام الحق2 سنچریاں17جنوری تا 23 فروری 1992ء ،سلیم الہی 2 سنچریاں24نومبر تا 8دسمبر 2002ء ،محمدیوسف 2 سنچریاں17تا24 اپریل 2002ء ،محمدیوسف 2سنچریاں30جنوری تا 11 اپریل 2008ء، کامران اکمل 2 سنچریاں 12 تا 17دسمبر 2005ء، ناصرجمشید 2 سنچریاں 30دسمبر 2012 تا 6 جنوری 2013 ،محمد حفیظ 2سنچریاں22تا 27 دسمبر 2013ء ،اوربابراعظم 2سنچریاں30ستمبر تا2 اکتوبر 2016 بنائیں۔