آسٹریلیا کے ڈینیل رشیارڈو ملائیشین گراں پری جیت لی

آسٹریلیا کے ڈینیل رشیارڈو ملائیشین گراں پری جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولالمپور (آئی این پی)آسٹریلیا کے ڈینیل رشیارڈو نے ملائیشین گراں پری میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت کرسب کو حیران کردیا جبکہ موجودہ چیمپین لوئس ہیملٹن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔موجودہ گراں پری چیمپین برطانیہ کے لوئس ہیملٹن نے پول پوزیشن سے ریس شروع کی مگر تھوڑی ہی دیر بعد ان کی گاڑی کا انجن سیزکرگیا، ڈینیل رشیارڈو نے حادثے کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریس جیت لی۔نیدرلینڈ کے میکس ورسٹپن نے دوسری اور جرمنی کے نیکو راسبرگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیزن کے پوائنٹس ٹیبل پر جرمنی کے نیکو راسبرگ دو سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ پہلے، لوئس ہیملٹن دو سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ڈینیل رشیارڈو دو سو چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔