ایس ایچ او تھانہ خا نمائی کا محافظ عوام کے لئے درد سر بن گیا

ایس ایچ او تھانہ خا نمائی کا محافظ عوام کے لئے درد سر بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) ایس ایچ او تھانہ خا نمائی کا محافظ عوام کے لئے درد سر بن گیا۔پولیس کی وردی میں کھلے عام دکانداروں سے بھتہ وصولی کا سلسلہ جاری۔مفت سواری اور گھرکیلئے سودا سلف بھی مفت لینے کا عادی بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سٹیشن خانمائی میں تعینات ایس ایچ او اسرار کا مخافظ پولیس اہلکار خان بابا اہل علاقہ کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ موصوف روزانہ کی بنیاد پر مختلف دکانداروں سے اشیائے خورد و نوش اور مفت سواری کا عادی بن چکا ہے ۔اس حوالے سے پولیس سٹیشن خا نمائی کے حد ود میں واقع دکاندار اور گل آباد پل کے ٹیکسی ڈرائیوران کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار خان بابا روزانہ پولیس کی وردی میں آتا ہے اور یہاں پر دودھ سمیت مختلف اشیائے خورد و نوش ایس ایچ او کے نام پر اپنے گھر لے کر جا تا ہے جبکہ اکثر اوقات ٹیکسی یا رکشہ میں بیٹھنے کے بعد کرایہ بھی نہیں دیتا ۔ موصوف پیسے مانگنے پر تاجروں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو حوالات میں بند کرنے اور مارنے پیٹنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔پولیس اہلکار کے اس رویہ کے خلاف اہل علاقہ نے آئی جی خیبر پختوانخوا اور ڈی آئی جی مردان اعجاز خان سے کاروائی کرنے اور پولیس کے شکل میں بھتہ خوروں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔