حضرت عمر فاروقؓ کا نظام عدل ترقیافتہ ممالک میں رائج ہے ،مولانا نیاز محمد
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) آج دنیا میں انسانیت قائم ہے تو صحابہؓ کی بدولت ہے حضرت عمر فاروقؓ کے بنائے ہوئے نظام آج ترقی یافتہ ممالک میں رائج ہیں ان خیالات کا اظہار یکم محرم یوم شہادت خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروقؓ کے موقع پر اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام کوتوالی مسجد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع ناظم مولانا نیاز محمد‘ تحصیل ناظم ملک تیمور‘ جاوید ابراہیم پراچہ‘ اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما مولانا عبدالخالق رحمانی‘ ضلعی صدر منصور احمد پراچہ‘ عابد پراچہ و دیگر معززین و کارکنان شریک تھے مقررین نے سیدنا عمر فاروقؓ کی حیات مبارکہ اور اسلام کے لیے ان کی پیش کی گئی قربانیوں اور خدمات پر روشنی دالی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ صحابہؓ کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و آخرت میں ہماری مشکلات سے نجات کا راستہ ہے احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہؤے مقررین نے کہا کہ صحابہؓ نے اپنی زندگیاں دین کے لیے وقف کر رکھی تھیں اور یہ وہ لوگ ہیں جن سے اللہ نے راضی ہونے کا اعلان کیا ہے اس موقع پر صوبائی حکومت کی طرف سے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا گیا کہ چاروں خلفاء راشدین کے ایام پر تعطیل کر کے سرکاری طور پر منایا جائے مقررین کی طرف سے بھارتی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کسی بھی موقع پر افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ ملک کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔