ڈیر ،ورکنگ فوکس گرائمر سکول کے اساتذہ کی ہڑتال

ڈیر ،ورکنگ فوکس گرائمر سکول کے اساتذہ کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) ورکنگ فوکس گرائمر سکول میں اساتذہ کی ہڑتال سے بچوں کا مستقبل تاریک اور سیکنڈ ٹرم کے امتحانات میں لائق اور زہین طلباء کی پوزیشن متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری چشمہ لیبر یونین اختر شاہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ورکنگ فوکسگرائمر سکول کے اساتذہ کے مسائل حل کرے انکی بند تنخواہیں انکو فی الفور ادا کی جائیں تاکہ تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع ہو ۔اساتذہ کی ہڑتال کی وجہ سے تعلیم بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ بلکہ طلباء تعلیمی سلسلے سے بھی منقطع ہوکرہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ والدین نے اپنے بچوں کی فیس دے رکھی ہیں ۔ انکی تعلیم کے متاثر ہونے کی ذمہ داری حکومت وقت پر ہے ۔