نوشہرہ ،پیپرز ملز کی اراضی پر تعمیر کو روکا جائے ،ڈاکٹر گوہر علی

نوشہرہ ،پیپرز ملز کی اراضی پر تعمیر کو روکا جائے ،ڈاکٹر گوہر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل کونسل کے رکن اور سابق ضلعی جنرل سیکر ٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا ہے کہ پیپرزملز نوشہرہ امان گڑ ھ کی اراضی پر ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر فی الفور بند کیا جائے ورنہ نوشہرہ کے عوام بھر پور احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امان گڑھ میں تحصیل ممبر ڈاکٹر گوہر علی کی رہائش گاہ پر جمعیت علما ء اسلام کے زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر گوہر علی ، کونسلرقاری اختر شید اور مولانا ممتاز مروت بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپر ملز پر غیر قانونی طور پر ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر شروع کی گئی ہے جو کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے کیونکہ 10دسمبر 2012کو پشاور ہائی کورٹ نے پیپر ملز اراضی کا انتقال خارج کرویا تھا اور اس اراضی پر ہاوسنگ سوسائٹی کی تعمیر کو ممنوع قرار دیا تھا اور انکے انتقالات پر پابندی لگائی گئی تھی لیکن اسکے باوجود پیپر ملز نوشہرہ کے مالک نے ہائی کورٹ کے احکامات کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساز باز کرکے تعمیر شروع کی ہے جوکہ نوشہرہ کے غریب عوام اور مزدوروں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے اور غیر قانونی انتقالات اور تعمیر کا سلسلہ جاری ہے لہذا ضلعی حکومت اس کام کو فی الفور روک دے ورنہ نوشہرہ کے عوام بھر پور احتجاج کرے گی جسکی ذمہ داری ضلعی حکومت پر عائد ہوگی ۔