جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ،سابق سینیٹر زاہد خان

جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ،سابق سینیٹر زاہد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیمرگرہ(بیو ر و رپو ر ٹ ) اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہ داری منصوبہ میں خیبر پختون خواہ کو نظر انداز کرنے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اج 4اکتوبر کو خیبر پختون خواہ سندھ اور بلوچستان میں بھر پور احتجاج کر ئیگی، بھارت اور پاکستان صبرو تحملؔ سے کام لیکر جنگ کے بجائے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرائیں کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں اگر خدانخواستہ پاک بھارت جنگ چھڑ گئی تو اس سے ڈیڑ ھ ارب لوگ متاثر ہو کر پورا ریجن جنگ کی لپیٹ میں ائے گا وہ اپنی رہایش گاہ اوڈیگرام میں میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے زاہد خان نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اے پی سی میں اور بعد ازاں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کے ساتھ ملاقات میں قومی اقتصادی راہ داری کے حوالے سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے انہوں نے سی پیک منصوبہ میں خیبر پختون خواہ کو نظر انداز کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے لئے اے این پی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرئے گی انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف صرف پنجاب کو پاکستان قرار دے رہے ہے جو کہ درست نہیں زاہد خان نے کہا کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بد ولت پاکستان عالمی طور پر تنہا رہ گیا ہے اور سارک کانفرنس میں بنگلہ دیش ،افغانستان ،ودیگر ممالک کی شمولیت سے انکار اس کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور سراج الحق ایک طرف کرپشن کے خاتمہ کی باتیں کر رہے ہے لیکن صوبائی وزیر شہرام ترکئی اور سنیٹر لیاقت ترکئی 35اپشور کمپنیوں کے مالک ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے صوبائی وزراء کر پشن میں ملوث ہے لہذا عمران خان اور سراج الحق پہلے اپنے ا رکان اسمبلی کا احتساب کر کے پھر احتساب اور کرپشن خاتمہ کی بات کرئے انہوں نے کہاکہ ایک چور دوسرے کا احتساب نہیں کر سکتا احتساب کا نعرہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے لگایا جا رہا ہے