ننگرہارکے گورنرسلیم خان قندوزی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

ننگرہارکے گورنرسلیم خان قندوزی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (اے پی پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہارکے گورنرسلیم خان قندوزی اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گورنرننگرہار کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ کی وجوہات نہیں بتائی۔سلیم خان قندوزی صوبے کے تیسرے گورنر ہیں جو اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔اس سے قبل گل آغا شیرزئی اورعطاء اللہ لودین بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔سلیم خان قندوزی نے ساری تعلیم پاکستان میں حاصل کی ہے اوروہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے گریجویٹ ہیں

مزید :

عالمی منظر -