لاپتہ افراد کیس ، اسپیشل ٹاسک فورس سے 3 نومبر تک جواب طلب

لاپتہ افراد کیس ، اسپیشل ٹاسک فورس سے 3 نومبر تک جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں اسپیشل ٹاسک فورس سے 3 نومبر تک جواب طلب کر لیاہے ۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ زبیر 28 مارچ 2014 سے لاپتہ ہے ۔ اسے پولیس اور رینجرز نے سنگولین لیاری سے اس کے گھر سے حراست میں لیاتھا ۔ اب تک پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے زبیر کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ زبیر کی بازیابی یقینی بنائیں جس پر عدالت نے اسپیشل ٹاسک فورس سے 3 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ایک اور کیس میں درخواست گزار لاپتہ جرار حیدر کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بیٹا 29 ستمبر کو قصبہ سے لاپتہ ہوا ، آج تک پتہ نہیں چلا ۔ پولیس نے مجھے بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ عدالت متعلقہ حکام کو 20 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔