چارسدہ ،شادی کی تقریب، ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

چارسدہ ،شادی کی تقریب، ہوائی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ،لواحقین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) لنڈا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ۔ 15سالہ لڑکی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی ۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج ۔ شمع تنظیم نے آئی جی خبیر پختونخوا سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نستہ کے حدود لنڈا اور گر دو نواح میں گزشتہ شب شادی کی تقریبات میں بے تخاشہ ہوائی فائرنگ نے ایک گھر کو ماتم کد ہ بنا دیا ۔ ہوائی فائرنگ کے قبیخ فعل کی ایک اندھی گولی 15سالہ شیماء دختر وکیل سکنہ لنڈا نستہ کو لگ گئی جس سے وہ شدید زحمی ہو گئی جو بعد ازاں زحموں کی تاب نہ لا کر تڑ پ تڑ پ کر زندگی کی بازی ہار گئی ۔ افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ نے شدید غم و عصہ کا اظہار کیا جبکہ شمع ویلفےئر آرگنائزیشن نے اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کرکے واقعہ پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ۔ شمع ویلفےئر آرگنائزیشن کے صدر قیوم بادشاہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد حسین نے اجلاس میں آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ ہوائی فائرنگ کے روک تھام کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے اور لنڈا میں ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی معصوم بچی کے حوالے سے مکمل انکوائری کی جائے ۔