بھارت صرف گرجتا ہے ،برسنا اس کے بس میں نہیں‘نور حسین

بھارت صرف گرجتا ہے ،برسنا اس کے بس میں نہیں‘نور حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما نور حسین نے کہا ہے کہ بھارت گرجتا ہے ،برسنا اس کے بس میں نہیں۔ہمارے دشمن یادرکھیں ہم ان کاوجودمٹادیں گے۔بھارت کی قیاد ت نے خفت مٹانے کیلئے اپنے شہریوں کودشمنی کی آگ میں جھونک دیا۔بھارت ایٹمی پاکستان کے ساتھ تصادم کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ایٹمی پاکستان کی دفاعی صلاحیت اورہماری سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت سے بھارت بخوبی آگاہ ہے۔متعصب اورانتہاپسند نریندرمودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کومتحد کردیا۔پاکستان کاایک ایک فرد مادروطن کامحافظ ہے۔نور حسین نے کہامودی کا دوردن بدن بھارت کوامن سے دْور لے جارہا ہے۔ بھارت میں بدترین داخلی عدم استحکام ،بے یقینی اوربے چینی مودی سرکار کی انتہاپسندانہ سوچ کاشاخسانہ ہے۔پاکستا ن اپنے دفاع کیلئے پورے قد سے کھڑا ہے ،اگر نریندرمودی نے پاکستان کیخلاف جارحیت کاارادہ بھی کیا توہندوستان کوہندوؤں کاقبرستان بنادیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے بزدلی کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کا ارتکاب کیا تواسے عالمی ضمیر کوجواب دینا پڑے گا۔

مزید :

عالمی منظر -