جوہانسبرگ:ڈربن یونیورسٹی کی بندش تیسرے ہفتے میں داخل

جوہانسبرگ:ڈربن یونیورسٹی کی بندش تیسرے ہفتے میں داخل
جوہانسبرگ:ڈربن یونیورسٹی کی بندش تیسرے ہفتے میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)ڈربن یونیورسٹی کی بندش تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی،صدر جیکب زوما کی اپیل کے باوجودفیسوں میں اضافے کے خلاف طالبعلموں کا احتجاج جاری ہے،دو ہفتوں سے جاری احتجاج میں طلباء کا مطالبہ ہے کہ مفت تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے،جنوبی افریقہ کی کئی یونیورسٹیوں میں احتجاج کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور بعض یونیورسٹیوں میں پر تشدد مظاہروں میں املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے اور درجنوں طالبعلموں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،گزشتہ روز بھی ڈربن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں سینکڑوں طالبعلموں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔لیکن طلباء پرامن طور پر منتشر ہو گئے،اور احتجاج کو ختم کر دیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -