ایران اور عراق کا انٹیلیجنس کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور عراق کا انٹیلیجنس کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (اے پی پی) ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے دارالحکومت تہران میں عراق کے انٹیلیجنس چیف مصطفی کاظمی سے ملاقات میں کہا کہ ایران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کو اپنے انٹیلی جینس تجربات منتقل کرنے کے لئے تیار ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ عراق میں پائیدار امن کا قیام ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے داعش کے دہشتگردوں کے مقابلے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی مسلسل کامیابیوں اور متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرنے کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی کو برقرار رکھنے کا مغرب کی شمولیت کا دعوی ایک بڑا جھوٹ ہے، مغرب کی مداخلت کا نتیجہ جنگ و خونریزی کی ہی صورت میں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور عراق کے اعلی حکام کی مسلسل مشاورت، موثر اور اہمیت کی حامل ہے۔عراق کے انٹیلی جینس چیف مصطفی کاظمی نے بھی اس ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ایران کے موثر کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اپنی سرزمین میں امن کو برقراررکھنے سے ایران کی سکیورٹی کے شعبے میں اس کی غیر معمولی کارکردگی کی بہترین دلیل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -