فلپائن ،ابو سیاف گروپ نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 3 مغوی رہا کر دیے
منیلا (اے پی پی) فلپائن میں ابو سیاف گروپ نے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 3 مغویوں کو رہا کر دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس رہائی کے عمل کی تصدیق فلپائن کے مقامی میڈیا نے کی ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک خصوصی ٹیم نے ان مغویوں کو رات کے وقت رہائی کے بعد اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ اب یہ باشندے سْولو جوائنٹ ٹاسک فورس کے مرکز میں ہیں اور طبی معائنے کے بعد انہیں انڈونیشیا کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔دریں اثناء ان باشندوں کی رہائی کی تصدیق فلپائنی وزیر خارجہ نے بھی کی ہے۔