6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے 6 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد کو چکوال سے راولپنڈی، محمد اسلم بھٹی کوراولپنڈی سے چکوال ، سعید اختر کو شورکوٹ سے ساہیوال، شعیب انور کو ساہیوال سے دیپالپور، عبدالرحمن محمد عارف کو گوجرانوالہ سے شورکوٹ اور حسن عباس سید کو فیروزوالہ سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ جوڈیشل افسران سات اکتوبر کر اپنی نئی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں گے۔