پانامالیکس معاملہ پر عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کا الزام،عمران خان کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پانامالیکس کے معاملے پر عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے،یہ درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ء ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔معاملہ عدالت میں زیر التواء ہونے کے باوجود عمران خان احتجاج اور تحریک کے نام پر عدلیہ کو سکینڈلائز کر رہے ہیں جو کہ واضح طور پر توہین عدالت ہے۔
سکینڈلائز