سندھ ہائی کورٹ،ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ

سندھ ہائی کورٹ،ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرفیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔پیرکوماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ ایان علی کی کوئی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں داخل نہیں نہ ہی کوئی حلف نامہ جمع ہواہے، صرف وکیل کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔سپریم کورٹ میں ایان علی کی درخواست پر کہاگیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق پنجاب حکومت نے ایان علی کانام ای سی ایل میں شامل کرایا،ایان علی کا نام نئے میمورینڈم کے تحت شامل کیا گیاہے۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایان علی کے وکیل اور سابق گورنرپنجاب بیرسٹر لطیف کھوسہ نے کہاکہ بیوروکریسی حکومت کی غلام بنی ہوئی ہے،بیوروکریسی عدالتی حکم کو خاطر میں نہیں لارہی ہے۔امید ہے کہ ایان علی کیس میں ہائی کورٹ انصاف فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ مودی پانچ ہزار مسلمانوں کا قاتل ہے۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے مشاور اچھی بات ہے مگر یہ اقوام متحدہ جانے سے قبل ہونی چائیے تھی۔افسوس ہے کہ یہاں کل وقتی وزیر خارجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اندرونی اختلاف اپنی جگہ مگر ملک کے دفاع پر ہم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ایک ہیں۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل من و عن منظور کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -