برکی روڈ سنگت پورہ میں ترقیاتی کام نہ کرانے پر دو ہفتوں میں جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے برکی روڈ سنگت پورہ میں ترقیاتی کام نہ کرانے پر پنجاب حکومت، عزیز بھٹی ٹاؤن اور ضلعی انتظامیہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے حافظ عزیز الرحمان کی درخواست پر سماعت کی جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام نہ کروانے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقے سنگت پورہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ اور ٹھیکہ منظور ہوچکا ہے مگر اس کے باجود ترقیاتی کام شروع نہیں کئے جا رہے۔ تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔