محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کا پرکشش نمبروں کی نیلامی کو کمپوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کا پرکشش نمبروں کی نیلامی کو کمپوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مینول طریقے کار کر تبدیل کر کے الیکٹرانک نیلامی کا سوفٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے ۔ اگلے ماہ سے اس نئے سسٹم کے تحت کام شروع کر دیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جو کہ اس وقت پرکشش نمبروں کی نیلامی کرتا ہے اور خاصا منافع حاصل کرتا ہے لیکن مبینہ طور پر اس میں بہت سے خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے اس نیلامی کو کمپوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔ مینول طریقے کار کر تبدیل کر کے الیکٹرانک نیلامی کا سوفٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے ۔ اگلے ماہ سے اس نئے سسٹم کے تحت کام شروع کر دیا جائے گا ۔