پاکستان کی ترقی کے دشمن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں: رانا محمد ارشد

پاکستان کی ترقی کے دشمن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری روکنا چاہتے ہیں: رانا محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جاوید اقبال ‘شہزاد ملک ) پنجاب اسمبلی کے چیف وہب اور پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و ٹیکنالوجی رانا محمد ارشد نے ’’پاکستان فورم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے قومی ایشوز بالخصوص پاک بھارت تعلقات پر تمام سیاسی جماعتوں کی پارلمیانی لیڈرز کی کانفرنس میں عمران خان نے شرکت نہ کرکے کس کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے آج سے چھہ ماہ قبل جبوقت کے ’’دریندر موذی ‘‘ کے ساتھ جو دو ملاقاتیں کی تھیں تو اس میں انہوں نے اس کے ساتھ کیا معاملات طے کئے تھے ’’دریندر موذی‘‘ جو کہ ایک انٹرنیشنل دہشت گرد ہے اس کے ساتھ انہوں نے کیا با تیں کی تھیں قوم جاننا چاہتی ہے عمران خان نے اپنے تیس ستمبر کے عوامی جلسے میں مودی کو کیوں نہیں للکارا اس وقت ا س کے ساتھ ایک مہذب زبان کیوں استعمال کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں ایک کامیاب تقریر سے پہلے مظفر آباد میں جارحیت پسند قیادت سے ملاقات کے بعد ایک بہترین تقریر کی اور پھر پاکستان واپس آکر پارلمیانی لیڈرز کی ایک کامیاب کانفرنس منعقد کی اور اب اسمبلی کا ایک مشترکہ اجلاس بھی بلا لیا ہے تاکہ تمام جماعتوں کے لیڈرز کی اس میں بھی رائے حاصل کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک ناکام سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا لیکن اس ڈرامے کو وہ دنیا کے سامنے چابت نہ کر سکے اور پھر اپنے باینات سے مکر گئے پاکستان کی بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنا جانتی ہے جیسا کہ آج سے تین روز قبل ہماری بہادر افواج نے بھارت کے 20 فوجیوں کو نہ صرف جہنم واصل کیا بلکہ اس کے ایک فوجی کو زندہ گرفتا ر بھی کیا اور اس کے نتیجے میں ہمارے دو بہادر فوجیوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہم انیٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح سے جانتے ہیں قوم کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے دشمن ممالک سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور اس میں اربوں ڈالرز کی ہونے والی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی گیدر ڑ بھبکیوں کے ابوجود چین کے صدر نے پاکستان کے حق میں ایک دو ٹوک بیان دیکر بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے بارے میں سوچنا چھوڑ دے وگرنہ چین اس کو بنجر کردے گا ۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور حکومت میں کشمیر کمیٹی نے اپنا کام اچھے طریقے سے نہیں کیا لیکن آج خوشی کی بات ہے کہ ہماری حکومت کی بہترین خارجہ پالیسی کی وجہ سے کشمیر کا مسلہء دنیا بھر میں اجاگر ہوا ہے اور دنیا کے ممالک بھی پاکستان کے موقف کی حمائت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کا ازلی دشمن بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکی پاکستان مخالف شخص کی دھمکی دینے کے مترادف ہے انہوں نے ایسی دھمکی دیکر ایک پاکستانی ہونے کا نہیں بلکہ ایک پاکستان دشمن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ ان کے تیس ستمبر کے جلسے میں یہودی لابی نے فنڈنگ کی تھی جن کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے لیکن پاکستان کے عوام نے پہلے عمران کو مسترد کیا اور اب بھی کریں گے ضمنی الیکشنوں میں (ن) لیگ کی مسلسل کامیباں میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی بہترین پالیسوں کا نتیجہ ہے بلکہ ہم نے ضمنی الیکشنوں میں جو نشستیں پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں جیتی تھیں ان کو بھی جیت لیا ہے جو ہماری جماعت کی بہترین پالیسون اور عوام کی طرف سے عمران خان کے خلاف نفرت کا کھلا اظہار ہے موجودہ وقت اور آنے والا وقت بھی صرف اور صرف (ن) لیگ کا ہی ہے عمران خان اسی طرح سے رونا دھونا کرتے رہیں گے اور ہم سی پیک جیسے بڑے منصوبوں پر کام کرکے پاکستان کی تقدیر کو بدلتے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -