میٹرک کے 5سال بعدتعلیمی امتحانات دینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے میٹرک کے 5 سال بعد کوئی تعلیمی امتحان دینے پر پابندی سے متعلق ہائیر ایجوکیشن کمشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے ،عدالت نے اس سلسلے میں مقامی وکیل عمران گھمن کی طرف سے دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو 18اکتوبر کے لئے نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میٹرک کے5سال بعد فارغ رہنے والے طلباوطالبات پرتعلیم حاصل کرنے پرپابندی لگا دی گئی اور یہ پابندی ہائیر ایجوکیشن کمشن نے عائد کی، میڑک کے 5سال بعد طالب علم کسی امتحان میں نہیں بیٹھ سکتا جبکہ آئین کے تحت نہ صرف تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے ،درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ائیرایجوکیشن کا یہ اقدام آئین کے خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کے اس پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔
نوٹیفکیشن معطل