خلیوں میں ری سائیکلنگ کا نظام دریافت کرنے پر طب کا نوبل انعام جاپانی سائنسدان کے نام

خلیوں میں ری سائیکلنگ کا نظام دریافت کرنے پر طب کا نوبل انعام جاپانی ...
خلیوں میں ری سائیکلنگ کا نظام دریافت کرنے پر طب کا نوبل انعام جاپانی سائنسدان کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سولنا(مانیٹرنگ ڈیسک) 2016 کے نوبل انعام برائے طب/ فعلیات (میڈیسن/ فزیالوجی) کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو/ ٹوکیو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے یوشینوری اوسومی کو خلیوں میں خود خوری (autophagy) کے نظام کی تفصیلات دریافت کرنے پر نوبل انعام کا تنہا حقدار قرار دیا گیا ہے۔کئی سال بعد یہ پہلا موقعہ آیا ہے جب کسی سائنسدان کو تنِ تنہا پورے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ طب/ فعلیات میں اوسومی سے پہلے تنہا نوبل انعام پانے کا اعزاز صرف 38 سائنسدانوں کو حاصل ہوسکا ہے۔نوبل فاؤنڈیشن کے مطابق اس سال طب/ فعلیات کے نوبل انعام کیلئے 273 نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ، سولنا میں 50 ارکان پر مشتمل نوبل اسمبلی نے سویڈن کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستان میں دوپہر 12 بجے) اس سال طب/ فعلیات کے نوبل انعام کا فیصلہ کرلیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -