کیل مہاسے آپ کی جلد کو جوان رکھتے ہیں، جدید تحقیق
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو چاہئے کہ اب وہ کیلیں اور مہاسے ختم کرنے کیلئے طرح طرح کی کریمیں اور لوشن استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں چہرے پر مہاسوں کی وجہ سے ان پر بڑھاپے یعنی عمر رسیدگی کے اثرات بہت کم واقع ہوتے ہیں۔کنگز کالج لندن کی سیمون ربیرو اور ان کے ساتھیوں نے مجموعی طور پر 1,439 جڑواں خواتین پر کئے گئے دو الگ الگ مطالعات میں دریافت کیا ہے کہ وہ لڑکیاں جن کے چہروں پر نوبلوغت یا نوجوانی کے زمانے میں مہاسے نمودار ہوجاتے ہیں، ان پر آئندہ عمر میں بڑھاپے کے اثرات بھی بہت کم پڑتے ہیں۔تحقیقی مجلے ’’جرنل آف انویسٹی گیٹیو ڈرمیٹالوجی‘‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، عمر رسیدگی سے حفاظت صرف ظاہری نہیں ہوتی بلکہ اندرونی یعنی خلوی سطح پر عمل میں آتی ہے۔قدرے تکنیکی اور سائنسی زبان استعمال کی جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ نو بلوغت/ نوجوانی میں جن لڑکیوں کے چہروں پر مہاسے ہوتے ہیں، ان میں خاصی عمر گزرنے کے بعد بھی ’’ٹیلومرز‘‘ (telomeres) کی لمبائی زیادہ رہتی ہے۔
جدید تحقیق