سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے بلند ترین ونڈ فارم کا افتتاح کر دیا گیا
زیورخ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں دنیا کے بلند ترین ونڈ فارم کا افتتاح ہو گیا۔ سطح سمندر سے 2500 میٹر کی بلندی پر موجود ونڈ فارم تین ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضروریات پوری کریگا۔ اس کی تین نئی ٹربائنیں 85 میٹر بلند ہیں جن کے پنکھوں کا قطر 85 میٹر ہے اور یہ سالانہ دس گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ان ٹربائنوں سے پیدا ہونے والی بجلی کو ٹرانسفارمر استعمال کرتے ہوئے گرڈ سٹیشن میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے نہ صرف ونڈ فارم چلایا جاسکتا ہے بلکہ ایک ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن بھی چلایا جاسکتا ہے۔