راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں13ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں13ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورپتنگ بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2000گرام چرس،66لیٹر کھلی شراب،05عدد پستول 30بور معہ21روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے شاہد خان سے2000گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے یاسر محمود اور محمد سعید سے06لیٹر کھلی شراب، تھانہ پیرودھائی پولیس نے محمد شبیر اور محمد زاہد سے60لیٹر کھلی شراب، تھانہ بنی پولیس نے فریاد گل اور ایرک عارف سے20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے شاہد خان سے01عدد پستول30بور معہ04روند،تھانہ چونترہ پولیس نے نسیم عباس سے 01عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے حنان خان سے01عدد پستول30بور معہ05روند،وقاص علی سے 01عدد پستول30بور معہ07روند،تھانہ رتہ امرال پولیس نے راجہ جواد سے 01عدد پستول30بور معہ02روند،تھانہ صدر واہ پولیس نے کامران خان سے 830پتنگیں 98ڈوریں اور06عدد چرخیاں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔