عمران کا اے پی سی میں شرکت سے انکار افسوسناک ہے،اعجاز الحق

عمران کا اے پی سی میں شرکت سے انکار افسوسناک ہے،اعجاز الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) کنٹرول لائین پر بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا اے پی سی بلانانہایت خوش آئند اقدام ہے۔اس کانفرس سے دشمن ملک بھارت کو یہ پیغام گیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستانی قوم اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہو ئے ملکی سلامتی اور تحفظ کے لیے متحد ہیں۔پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دشمن ملک بھارت کولائین آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر دندان شکن جواب دیا ہے۔بھارت کا پاکستان کی سر زمین پر سرجیکل اسٹرائک کا دعوٰی بالکل بے بنیاد ہے۔بھارت کے تمام پاکستان مخالف عزائم خاک میں مل گئے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں عمران خان کی شرکت نہ کرنا افسوس کی بات ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے برسلز سے بذریعہ ٹیلی فون معروف صحافی و کالم نگار میاں میر احمد مستانہ سہروردی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اعجاز الحق