کراچی ،سعید بھرم کا عدالت میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور بم دھماکوں کا اعتراف
کراچی (آن لائن) کراچی میں گرفتار متحدہ کے کارکن سعیدبھرم نے عدالت میں جوڈیشنل مجسٹریٹ کے سامنے اعلی قیادت کے حکم پرکراچی میں درجنوں سیاسی مخالفین پولیس اہلکاروں کے قتل اوربم دھماکوں کااعتراف کرلیا تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں گرفتار متحدہ کے کارکن سعید بھرم کوانویسٹی گیشن پویس نے پیش کیاجہاں گرفتار ملزم نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنابیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی اعلی قیادت کے حکم پراپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کردہشت گردی کی درجنوں وارداتیں کی جن میں سیاسی مخالفین اورپولیس اہلکاروں کوقتل کیاگیاملزم کے مطابق اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 1990ء میں لیاقت آباد میں بکتربند گاڑی پرفائرنگ اور1997ء میں گاڑیوں پربموں سے حملے کروائے ملزم کے مطابق 2004ء میں لندن میں موجود متحدہ رہنماء محمدانورنے متحدہ بانی کی ہدایت پرایک ٹارگٹ ٹیم بنائی جس کاکام کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس آفیسروں اہلکاروں اورسیاسی مخالفین کوقتل کرناتھاٹارگٹ ٹیم بننے کے بعد اس نے اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کرشہرمیں درجنوں پولیس اہلکاروں اورمخالفین کوقتل کیاملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے کئی ساتھی ساؤتھ افریقہ اوردبئی میں موجود ہیں۔
سعیدبھرم